مری ایکسپریس وے حادثہ، 10 جاں بحق افراد کی میتیں پمز ہسپتال منتقل، 11 زخمی زیرِ علاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی میں مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے المناک حادثے میں جاں بحق 10 افراد کی میتیں پمز ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پمز حکام کے مطابق میتیں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے سپرد کی جائیں گی،حادثے میں زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کا پمز برن سنٹر میں علاج جاری ہے۔
حادثہ میں جاں بحق تمام افراد کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں پمز کے سردخانے میں رکھی گئی ہیں،پمز ذرائع کے مطابق مری حادثہ میں ایک سال کی عشال فاطمہ بھی مرنے والوں میں شامل ہے،حادثے میں 35 سالہ شہرین اور 8 سالہ شیان کاشف بھی جاں بحق ہوئے،اسی طرح 35 سالہ ثانیہ، 38 سالہ فرزانہ وین حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔
حادثے میں 45 سالہ آرزو، 55 سالہ نسیم اور 5 سالہ آیان بھی مرنے والوں میں شامل ہیں،ذرائع کے مطابق سات سالہ الیان اور 10 سالہ اذان حیدر بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
پمز ریکارڈ کے مطابق زخمیوں میں 27 سالہ انعم ثاقب اور 7 سالہ فارس رضا شامل ہیں،زخمیوں میں 13 سالہ عبیحہ اشفاق، 11 سالہ عائزہ شہزاد، 8 سالہ مرتضیٰ اشفاق اور 13 سالہ ذیشان کاشف بھی شامل ہیں، 19 سالہ دعا زہرہ، 19 سالہ ماہم شہزاد، 42 سالہ نازیہ بتول اور 3 سالہ علی اصغر بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کاروباری اوقاتِ کار بڑھا دیے گئے، ضلعی انتظامیہ کا نیا نوٹیفکیشن جاری