کاروباری اوقاتِ کار بڑھا دیے گئے، ضلعی انتظامیہ کا نیا نوٹیفکیشن جاری

Jun 10, 2026 | 18:10:PM
کاروباری اوقاتِ کار بڑھا دیے گئے، ضلعی انتظامیہ کا نیا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد میں کاروباری اوقاتِ کار بڑھا دیے گئے، ضلعی انتظامیہ کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ 

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور کریانہ اسٹورز رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے,شادی ہالز، مارکیز اور تقریباتی مقامات کے لیے رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت دی گئی ۔ 

ریستوران، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری مستثنیٰ ہوں گے،ہسپتال، کلینکس، میڈیکل لیبارٹریز اور فارمیسیز نئے اوقاتِ کار سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ۔ 

علاوہ ازیں ،بیکریاں، تندور، ڈیری شاپس، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، پہلے ریسٹورنٹ کے  علاوہ تندور کو بھی پابندی کے مطابق بند کروایا جاتا تھا ،جم، کھیلوں کی سہولیات، پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو بھی استثنیٰ حاصل ہے ، کفایت شعاری اقدامات کے تحت نئے اوقاتِ کار  10 جون سے نافذ العمل ہوں گے ۔ 

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا نوٹیفکیشن اگلے احکامات تک مؤثر رہے گا،اسلام آباد میں توانائی بچت اقدامات کے تحت مختلف کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار مقرر کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :  کفایت شعاری مہم،سینیٹ نے ایک ارب 43 کروڑ 60 لاکھ روپےخزانے میں واپس جمع کرا دیے؛چیئرمین سینیٹ