کفایت شعاری مہم،سینیٹ نے ایک ارب 43 کروڑ 60 لاکھ روپےخزانے میں واپس جمع کرا دیے؛چیئرمین سینیٹ

Jun 10, 2026 | 17:55:PM
کفایت شعاری مہم،سینیٹ نے ایک ارب 43 کروڑ 60 لاکھ روپےخزانے میں واپس جمع کرا دیے؛چیئرمین سینیٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس کے دوران بچت کی تفصیلات ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت ایک ارب 43 کروڑ 60 لاکھ روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرا دیے گئے۔

 چیئرمین سینیٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں سینیٹ نے اپنے مجموعی بجٹ کا 15.9 فیصد بچایا،سینیٹ کی بچت وزارتِ خزانہ کے مقررہ ہدف سے 500 فیصد زائد رہی۔

انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کا آغاز اپنے دفتر سے کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ سینیٹ فنانس کمیٹی کے 18 میں سے 17 ترقیاتی و خریداری منصوبے مؤخر کیے گئے جس سے کروڑوں روپے کی بچت ہوئی،بھرتیوں، انتظامی اور آپریشنل اخراجات میں نمایاں کمی سے مالی نظم و ضبط کو فروغ ملا،سرکاری گاڑیوں کی خریداری کے لیے مختص 6 کروڑ روپے خرچ نہیں کیے گئے جبکہ موجودہ مالی سال میں سینیٹ نے ایک بھی نئی سرکاری گاڑی نہیں خریدی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ فنانس کمیٹی نے آئندہ مالی سال میں گاڑیوں کی تبدیلی کے فنڈز سے بھی دستبرداری اختیار کر لی ہے جس سے آئندہ مالی سال میں مزید 14 کروڑ روپے کی متوقع بچت ہوگی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سرکاری اجلاسوں میں ضیافت اور ریفریشمنٹ کے اخراجات ختم کر دیے گئے ہیں جبکہ کمیٹی اجلاسوں کو بتدریج ڈیجیٹل اور ورچوئل نظام پر منتقل کیا جا رہا ہے،غیر ضروری غیر ملکی دورے معطل کر دیے گئے ہیں اور قومی وسائل کے تحفظ کو ترجیح دی گئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سینیٹ نے مالی نظم و ضبط اور ادارہ جاتی احتساب کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  این ایف سی ایوارڈ میں مبینہ تبدیلی کے ذریعے صوبوں کا حصہ کم کیا جا رہا ہے؛ بیرسٹر گوہر