این ایف سی ایوارڈ میں مبینہ تبدیلی کے ذریعے صوبوں کا حصہ کم کیا جا رہا ہے؛ بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں مبینہ تبدیلی کے ذریعے صوبوں کا حصہ کم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق گزشتہ چار سالوں میں ریونیو اہداف حاصل نہیں کر سکا،ایف بی آر کا نظام غیر فعال ہونے اور ریونیو میں مطلوبہ اضافہ نہیں ہوا ،ٹیکس نظام میں سٹرکچرل اصلاحات کی ضرورت ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رئیل سٹیٹ، ریٹیل اور زرعی شعبوں میں ٹیکس اصلاحات نہ کرنا قابل تشویش ہے،وفاق اپنے اخراجات میں کمی کرنے پر آمادہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر محسن عزیز کا توجہ مبذول نوٹس