پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر محسن عزیز کا توجہ مبذول نوٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) سینیٹر محسن عزیز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے متعلق توجہ مبذول نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس اکٹھا نہیں ہوا تو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی لیوی میں اضافہ کر دیا گیا،سینیٹر محسن عزیز کے مطابق پڑوسی ممالک نے موجودہ حالات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف تین روپے اضافہ کیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں جس تناسب سے تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں ویسے پاکستان میں نہیں ہو رہی،عوام کی جیب پر بار بار ڈاکہ مارا جا رہا ہے۔
سینیٹر محسن عزیز نے مزید کہا کہ حکومت اپنے اخراجات کم نہیں کر رہی اور عوام پر بوجھ ڈالے جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصداضافے کی منظوری