بجٹ 26-2025: آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا؟ خود کیلکولیٹ کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عدیل رضا) وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 میں انکم ٹیکس سلیبز میں رد و بدل کی تجاویز دی ہیں۔
بجٹ تجاویزکے مطابق آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا یہ جانے کے لیے 24 نیوز انکم ٹیکس کیلکولیٹر استعمال کیجیے۔
Pakistan Income Tax Calculator 2025‑26
Enter your salary and click Calculate Tax.
سالانہ 12لاکھ سے زیادہ اور 22لاکھ سے کم آمدن رکھنے والے افراد کے لیے 12لاکھ سے اوپر آمدن پر 11فیصد اور 6 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس لگےگا۔
سالانہ 22لاکھ سے زیادہ اور32لاکھ روپے سے کم آمدن پر 22لاکھ سے اوپر رقم پر 23 فیصد ایک لاکھ16 ہزار فکس ٹیکس ہوگا۔
سالانہ 32 لاکھ روپے سے 41 لاکھ روپے تک آمدن پر 32 لاکھ سے زائد آمدن پر 30 فیصد اور 3 لاکھ 46 ہزار فکسڈ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
41 لاکھ سے زائد تنخواہ والے افراد کے لیے 41 لاکھ سے زائد آمدن پر 35 فیصد اور 6 لاکھ 16 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بجٹ میں ٹیکس فراڈ پر سخت سزاؤں کی تجویز