بجٹ میں ٹیکس فراڈ پر سخت سزاؤں کی تجویز

Jun 10, 2025 | 22:48:PM
بجٹ میں ٹیکس فراڈ پر سخت سزاؤں کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)بجٹ میں ٹیکس فراڈ پر سخت سزاؤں کی تجویز کی گئی ہے۔

ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور 10 سال قید کی تجویز کی گئی ہے، اس کے علاوہ ایک کروڑ روپے جرمانے کی بھی تجویز کی گئی ہے،ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر دونوں سزائیں بھی لاگو کی جا سکیں گی۔

بجٹ میں ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر ٹیکس چوری کا 100 فیصد جرمانہ لاگو کرنے، معاونت کرنے والے افراد پر بھی سزا اور جرمانے کی تجویز  ہے،ٹیکس فراڈ کی معاونت پر 10 سال قید کی سزا اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی تجویز دی گئی ہے،ٹیکس فراڈ کی معاونت پر دونوں سزاوں کا اطلاق بھی کیا جا سکتا ہے ۔

بجٹ میں ای بل جاری نہ کرنے پر آن لائن سروسز پر 50 ہزار روپے جرمانے ،ای بل کو ٹیمپر کرنے پر بھی ٹیکس چوری کی رقم وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے،ایف بی آر افسران کو سول کورٹ کے اختیارات دینے کی تجویز زیرغور ہے،ایف بی آر افسران کو دوران تفتیش ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا اختیار دینے کی بھی تجویز ہے،انکوائری افسر کمشنر کی منظوری کے بغیر بھی ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو گرفتار کرسکے گا ۔

ٹیکس فراڈ میں ملوث کمپنی  اور ڈائریکٹر کو بھی گرفتار کرنے کی تجویزدی گئی ہے،ٹیکس فراڈ میں ملوث  چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کو بھی گرفتار کرنے کی تجویزہے،گرفتار ملزمان کو 24 گھنٹوں میں سپیشل جج کے سامنے پیش کرنے کی تجویز ہے،ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو خصوصی جج کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔

  ماہانہ ٹیکس اسٹیٹمنٹ جمع نہ کرانے پر ای کامرس پلیٹ فارم پر 5 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز زیرغور ہے،دوسری مرتبہ ڈیفالٹ کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانے کی تجویزدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے انکم ٹیکس سے متعلق نیا نظام متعارف کروا دیا