حکومت نے انکم ٹیکس سے متعلق نیا نظام متعارف کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)بجٹ 26-2025 میں حکومت نے انکم ٹیکس سے متعلق نیا نظام متعارف کروا دیا۔
بڑے مالیاتی لین دین کیلئے گوشوارے اور اپنی ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانا لازمی قراردیدیا ،نئے نظام سے فائلرز اور نان فائلرز کے فرق کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
جو لوگ اپنے گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرائیں گے صرف وہی بڑے مالیاتی لین دین کر سکیں گے،گاڑیوں اور غیر منقولہ جائیداد کی خریداری، سیکیورٹیز شامل ہیں، میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری اور بعض بینک اکاؤنٹس کھولنے کی سہولت جیسی چیزیں بھی شامل ہیں۔
ایف بی آر پورٹل کے ذریعے اپنی مالی حیثیت اور آمدنی ظاہر کرنا ضروری قرار دیدیا گیا،تحائف ،قرضے اور وراثت جیسے مالی ذرائع کے دستاویزی ثبوت ظاہر کرنا لازمی قراردیدیاگیا۔
دیانت دار ٹیکس دہندگان کو مالیاتی لین دین کرنے کا اہل ہونے کیلئے ٹیکس کا گوشوارہ بھرنے کا آپشن دیا جائے گا ،ایف بی آر کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے اور انفورسمنٹ کو بہتر کرنے کیلئے بیرونی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرے،بیرونی آڈیٹرز کی خدمات کنٹریکٹ پر یا تھرڈ پارٹیز کی وساطت سے حاصل کرے۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ ،سرکاری ملازمین کی ایسوسی ایشن کا موقف بھی آ گیا