سرکاری ملازمین کا سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج،طارق فضل چوہدری احتجاج میں پہنچ گئے

Jun 10, 2025 | 21:07:PM
 سرکاری ملازمین کا سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج،طارق فضل چوہدری احتجاج میں پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس)بجٹ سال 2025۔26 قومی اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد سرکاری ملازمین  میدان میں آگئے، اسلام آباد میں  سیکرٹریٹ گیٹ کے سامنے احتجاج شروع کیا،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سرکاری ملازمین کے احتجاج میں پہنچ گئے۔ 

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سرکاری ملازمین کو اعتماد میں لیتے ہوئے خطاب کیا،ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے پر کوشش کی کہ جلد سے جلد آپ کے پاس پہنچ سکوں،دیگر صوبوں سے آنے والے تمام ملازمین کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتا ہوں،ہم آپکے تمام حقوق کا تحفظ کریں گے، آپ کے جائز مطالبات کو حکومت نے مان لیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے احسن انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا،وزیر اعظم سے درخواست کی تھی کہ کمیٹی بنائی گئی تھی، ان کی گذزارشات کو سنا جائے،وزیراعظم نے آپ کی تمام گزارشات کو سنا،وزیر خزانہ اور سیکریٹری خزانہ کے سامنے آپ کے جائز مطالبات رکھے گئے،حکومت آپ کو اعتماد میں لیتی ہے کہ آپ کے تمام جائز مطالبات کو مانا جائے گا،انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنظیموں سے مزاکرات جاری رہے اور جاری رہے گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرکاری ملازمین کے 80 فیصد سے زائد مطالبات مان لیے گئے ہیں،رحمان باجوہ بتائیں گے کہ جو مطالبات لے کر آئے تھے اور کون سے منظور ہوئے ہیں،10 فیصد جو مطالبات رہ گئے ہیں حکومت جلد وہ بھی حل کر لیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حد تک کے مطالبات کے حوالے سے رانا ثنا اللہ  کمیٹی کو ہیڈ کر رہے ہیں، جلد حل کر لیے جائیں گے،پنجاب کے مطالبات سے متعلق سی ایم مریم نواز   کے سامنے رکھے گئے ہیں۔
  ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ آخری معاہد ہو گا،ہماری کوشش ہے کہ اس کے بعد کسی معاہدے کی ضرورت نہ پڑے،بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو اللہ نے عزت سے نوازہ ہے ،بھارت نے پہل کی اور پاکستان نے منع توڑ جواب دیا،ہمارے شاہین جاتے ہیں اور فتح کا جھنڈا گاڑ کے واپس آتے ہیں۔

طارق فضل چودھری کا مزید کہنا تھاکہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی ،ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے،سرکاری ملازمین کے 80 فیصد سے زائد مطالبات مان لیے گئے ہیں،پاک بھارت جنگ میں تمام سیاسی جماعتیں پاک فوج کے ساتھ کھڑی رہی،پاکستان کو عزیم قوم کے طور پر دنیا جان چکی ہے،سرکاری ملازمین کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان