سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6،پینشن میں7 فیصد اضافے کی منظوری

ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے،تمام اعشاریے مستحکم ہیں،دستیاب وسائل میں بہترین بجٹ پیش کررہے ہیں:وزیراعظم شہبازشریف

Jun 10, 2025 | 15:37:PM
 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6،پینشن میں7 فیصد اضافے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  اویس کیانی)وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 اورپینشن میں 7فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔

 کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپینشن میں گنجائش سے زیادہ اضافہ کررہے ہیں،بجٹ اجلاس کے دوران تمام وزراء ایوان میں حاضری یقینی بنائیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہورہی ہے،تمام اعشاریے مستحکم ہیں،دستیاب وسائل میں بہترین بجٹ پیش کررہے ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، کابینہ ارکان کے لیے بجٹ کی دستاویز سخت سیکیورٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا ئی گئیں۔ بجٹ دستاویزات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئیں۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے کا تخمینہ جبکہ دفاع کے لیے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بینک سے 5 لاکھ یا زائد رقم نکلوانے پرسیکیورٹی لازمی،ایڈوائزری جاری

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال مجموعی اخراجات 17 ہزار 573 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے، مجموعی وفاقی ریونیو کا ہدف 19298 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ہدف 14131 ارب رکھنے جبکہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5167 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، صوبوں کو محاصل کی منتقلی کا تخمینہ 8206 ارب روپے ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:بینکوں سے پیسے نکلوانےوالے ہوشیار! ایڈوائزری جاری

خالص وفاقی آمدن  11072 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے، قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 8207 ارب روپے مختص کرنے جبکہ دفاع کیلئے 2550 ارب روپے مختص کرنے کی کی تجویز ہے۔

حکومتی نظام چلانے کے کیلئے 971 ارب روپے، پینشنز کی ادائیگی کیلئے 1055 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، سبسڈیز کی مد میں 1186ارب روپے، گرانٹس کی مد میں 1928 ارب روپے، ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

آئندہ سال جاری اخراجات 16 ہزار 286 ارب روپے رہنے کا تخمینہ، آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔ بجٹ خسارہ 6501 ارب روہے رہنے کا تخمینہ ہے۔