بینک سے 5 لاکھ یا زائد رقم نکلوانے پرسیکیورٹی لازمی،ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی میں بینکوں سے رقم لے کر لٹنے والوں کو بچانے کے لئے پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا ۔
ساؤتھ پولیس کی جانب سے اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے جس کےمطابق پانچ لاکھ یا اس سے زائد رقم نکلوانے والوں کو سیکیورٹی لینا لازم ہوگی،بینک مینجرخود متعلقہ تھانےفون کرکےپولیس بلائے گا،بینکوں کومووایبل بنکربنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے،اس کے علاوہ بینکوں کے سیکیورٹی گارڈ کے لئے بلٹ پروف جیکٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور
ایڈوائزری میں مزید کہا گیاہے کہ بینک میں تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈکی تعیناتی کی جائے،8میگاپکسل والے نئے کیمرے داخلی اورخارجی راستے پر بھی لگائےجائیں،غیرمتعلقہ افرادپر کڑی نظر رکھی جائے،سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی رجسٹرڈکمپنی سے کی جائے،اس کے علاوہ سرکاری چھٹیوں کے دوران بینکوں میں گارڈز لازمی رکھے جائیں۔