تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور

Jun 10, 2025 | 14:48:PM
تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس میں دی جائے گی۔

 وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں بجٹ دستاویزات اور مالیاتی بل کی منظوری دی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے اضافے کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری: کس سکیل کوکتناریلیف ملے گا؟

یہ بھی پڑھیں:بینک سے 5 لاکھ یا زائد رقم نکلوانے پرسیکیورٹی لازمی،ایڈوائزری جاری

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثناء یوسف کیس میں فیڈرل پراسیکیوٹرکی جانب سے 2 رکنی ٹیم مقرر

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ کے اہم خدوخال سے کابینہ کو آگاہ کریں گے، کابینہ اجلاس کے فوری بعد وزیر اعظم قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔