وادی نیلم :مسافر جیپ کےحادثے کی حتمی رپورٹ جاری

Jun 10, 2024 | 15:16:PM
وادی نیلم :مسافر جیپ کےحادثے کی حتمی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشفاق عباسی)وادی نیلم کے علاقے کریم آباد میں حادثے کی حتمی رپورٹ ایس ڈی ایم اے نے جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ایس ڈی ایم اے نے  حادثے کے دوران دریا میں ڈوب کرلاپتہ ہونے والے 10 افراد کو مردہ قرار دے دیا  جبکہ  جیپ حادثے میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایس ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے 6 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی، 10 افراد اب تک لاپتہ ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے 3 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
لاپتہ افراد کی  لاشوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے ، حادثے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ اداکرنے کے  بعد میتیں ورثاء کے سپرد کردی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم: مسافر جیپ کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق 3 زخمی

ایس ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  کریم آباد میں حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر جیپ میں 23 مسافر سوار تھے، جن میں ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 سیاح اور  بکروال قبیلے کے 12خانہ بدوش شامل تھے۔