وادی نیلم: مسافر جیپ کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق 3 زخمی

Jun 09, 2024 | 16:21:PM
وادی نیلم: مسافر جیپ کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق 3 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشفاق عباسی) وادی نیلم میں کریم آباد کے مقام پر سڑک کی حفاظتی دیوار سرکنے سے مسافر جیپ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع  کے مطابق  حادثہ وادی نیلم میں کریم آباد کے مقام پر جیپ کو پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثہ میں لاپتہ6افرادکی لاشیں  دریائے نیلم سے نکالی گئی، حادثہ میں7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جیپ حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا کہنا ہے کہ  جیپ پر 7 سیاحوں اور 09 خانہ بدوشوں سمیت 22  افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ای گیٹ منصوبہ؛ لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا انسپکشن مکمل

 عینی شاہد کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی بھری ہوئی تھی 4 مسافر چھت پر سوار تھے جنہوں نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی، جیپ میں سوار تمام مسافر جن میں سیاح اور خانہ بدوش بھی شامل تھے گاڑی سمیت دریائے نیلم میں جاگرے جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ5 سیاحوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں، جانبحق ہونے والوں میں ملتان کے رہائشی میاں بیوی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے مقامی افراد نے عارضی کشتیاں بنا کر آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ پاک فوج اور ریسکیو ٹیمیں بھی تلاش میں مصروف ہیں ،حادثہ کا شکار ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شامل ہیں  جن کا تعلق ملتان سے ہے اور وہ نیلم کی سیر کے لئے آئے تھے جبکہ بکروال کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 09  خانہ بدوش اور06 مقامی افراد شامل ہیں۔