عمران خان کا بڑا فیصلہ ،منحرف ارکان کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی

Jun 10, 2022 | 00:49:AM
عمران خان بڑا فیصلہ
کیپشن: عمران خان ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نےمنحرف ارکان کے حلقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  منحرف ارکان کے حلقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے ، عمران خان منحرف ارکان کو انتخاب میں ناکام بنانے کے لئے عمران خان خود میدان میں آئیں گے۔تحریک انصاف کی متعلقہ تنظیموں نے عمران خان کو منحرف ارکان کے حلقوں میں جلسوں سے خطاب کی دعوت دیدی ہے، عمران خان پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم کے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس میں نامزد مقصود چپڑاسی انتقال کر گئے