منی لانڈرنگ کیس میں نامزد مقصود چپڑاسی انتقال کر گئے

Jun 09, 2022 | 16:11:PM
منی لانڈرنگ کیس میں نامزد مقصود چپڑاسی انتقال کر گئے
کیپشن: مقصود چپڑاسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)منی لانڈرنگ کیس کا اہم نام مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ۔

 ذرائع کے مطابق مقصود چپڑاسی ان دنوں بیرون ملک مقیم تھے اور ان کے اکاؤنٹ میں رقم آنے پر ان کو کیس میں شامل کیا گیا تھا، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے نکلنے کا دعویٰ شہزاد اکبر نے کیا تھا۔

کیس کی تفتیش کے دوران ہی مقصود کو دل کی تکلیف ہوئی تھی، مقصود کے اہل خانہ نے ان کے انتقال پر کچھ کہنے سے گریز کیا تاہم ان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی مقصود انتقال کرگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کے انتقال پر دانیہ شاہ کا ردعمل

ن لیگ کا موقف تھا کہ شریف خاندان سے منسلک ملازمین کو دوران تفتیش ہراساں کیا جاتا رہا جس کے وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی موت کیسے ہوئی؟ جسم پر کس کے نشان؟سنسنی خیز انکشافات