ملتان سلطانز نے سننی خیز میچ کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی

Jun 10, 2021 | 22:16:PM
ملتان سلطانز نے سننی خیز میچ کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان سلطانز نے سننی خیز میچ کے بعد کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی۔ملتان سلطانز کی جانب سے عمران خان نے 3 اور عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
تفصیلا ت کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز 7 وکٹ کے نقصان پر 164 رنز ہی بناسکی۔
کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ شرجیل خان 4 رنز پر رن آوٹ ہوئے اور مارٹن گپٹل 16 گیندوں پر صرف 11 رنز بناکر آوٹ ہوئے جب کہ نجیب اللہ زردان بھی 11 ہی رنز بناسکے۔بابراعظم نے چیڈوک والٹن کے ساتھ ملکر 77 رنز کی اہم شراکت قائم کی، والٹن ایک اوور پہلے 35 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کو جیت کے لیے آخری اوور میں 23 رنز درکار تھے تاہم عمران خان آخری اوور میں 3 وکٹیں لے اڑے۔بابراعظم آخر تک وکٹ پر موجود رہے، وہ 63 گیندوں پر 85 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:با لی وڈ کنگ شاہ رخ کس مر داداکار سے شا دی کے خوا ہشمند۔۔جا نیے