نجی ایئرلائن کی غفلت،لاہورسےکراچی جانےوالے مسافرکو جدہ پہنچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشید رحمانی)نجی ایئرلائن کی غفلت،لاہورسےکراچی جانےوالے مسافرکو جدہ پہنچا دیا۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نےکراچی جانے والےمسافر کےجدہ پہنچنے کانوٹس لےلیا،لاہورایئرپورٹ منیجرنےنجی ایئرلائن کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ایئرپورٹ منیجر کاکہنا تھا کہ کراچی کےمسافرکا جدہ پہنچ جانامذکورہ ایئرلائن کی غفلت اورلاپرواہی ہے،ایئرپورٹ منیجر نے اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کےخلاف کارروائی کی درخواست دےدی۔
مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈومیسٹک ایئرلائن کی جگہ 2طیارے لگےہوئےتھے،طیارے میں سوارہونےکےبعد ایئرہوسٹس کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی،ایئرہوسٹس کا فرض تھا کہ وہ بتاتیں غلط طیارے میں آگیا ہوں،میرے پاس پاسپورٹ اور ویزہ بھی نہیں تھا۔
مسافر کاکہناتھا کہ 2گھنٹے بعد میں نےکہا کہ فلائٹ اب تک کراچی کیوں نہیں پہنچی،میری بات سن کر پوراعملہ پریشان ہوگیا اور کہا آپ کی غلطی ہے،عملے کو شکایت کہ تو مجھے ہی غلطی کا ذمہ داری ٹھہرادیاگیا،میں نےکہا کراچی پہنچائیں تو کہا دو تین دن لگیں گے،مجھے کہا گیا کہ ایف آئی اے کی انکوائری کرےگی۔
یہ بھی پڑھیں:مائیکروسافٹ کے پاکستان چھوڑنے کی افواہیں، حقیقت سامنے آ گئی