رانا مشہود کی مائیکروسافٹ کے پاکستان چھوڑنے کی خبروں کی تردید 

Jul 10, 2025 | 23:08:PM
رانا مشہود کی مائیکروسافٹ کے پاکستان چھوڑنے کی خبروں کی تردید 
کیپشن: رانا مشہود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام  نے مائیکروسافٹ کے پاکستان چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

رانا مشہود نے کہاکہ مائیکروسافٹ کی خبریں ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہیں،پاکستان کی ساکھ خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، بِل اور میلِنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ 

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہاکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخی بلندیوں کو چھو رہی ہے، قوی ہیکل کمپنیاں پاکستان کا رخ کر رہی ہیں،معیشت میں بگاڑ ماضی کی حکومتوں کا کیا دھرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حمیرااصغرکی موت طبعی نہیں، قتل کیا گیا، پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کو شکایت موصول