پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل،آخری پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا،حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن مکمل ہو گیا ۔
پی آئی اے کی آخری بعد از حج پرواز آج رات آٹھ بجکر 30 منٹ پر مدینہ سے اسلام آباد پہنچی ۔پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41،500 سے زائد حجاج کرام، 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔
پی آئی اے کی حج پروازوں کی شیڈول پر روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا ۔پی آئی اے کاحج آپریشن کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ ہوا ۔
حج آپریشن کے لئے پی آئی اے نے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کئے۔پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10 جون کو شروع ہوا تھا اور 10 جولائی کو مکمل ہوا۔
حجاج نے پی ائی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات کی جانب سے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کو کامیاب حج آپریشن پر مبارکباددی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مائیکروسافٹ کے پاکستان چھوڑنے کی افواہیں، حقیقت سامنے آ گئی