سوناہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

Jul 10, 2025 | 16:27:PM
سوناہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3ہزار200روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 744 روپے کا اضافہ ہواہے  جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 700 ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 32 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 324 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جی میل نے مینج سبسکرپشنز نامی کارآمدفیچرمتعارف کرادیا
گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ منگل کو سونے کی قیمت میں ایک ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا۔