لاہور کے معروف تجارتی مرکز حفیظ سینٹر میں پھر آتشزدگی

Jul 10, 2025 | 14:49:PM
لاہور کے معروف تجارتی مرکز حفیظ سینٹر میں پھر آتشزدگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع معروف تجارتی مرکز حفیظ سینٹر میں پھرآگ لگ گئی۔
لاہور کے مصروف ترین تجارتی مراکز میں سے ایک حفیظ سینٹر کے تہہ خانے میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے فوری طور پر انخلاء اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع ہوگئیں۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق آگ تہہ خانے میں لگی اور تیزی سے دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا، جس میں الیکٹرانکس کی سینکڑوں دکانیں اور دفاتر موجود تھے، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے اور مکینوں کو نکالنے کی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ: قتل کے مقدمے میں 100 سال سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج
یاد رہے کہ حفیظ سنٹر میں 2020 میں لگنے والی تباہ کن آگ نے بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچایاتھا۔