خاران میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس

Jul 10, 2025 | 12:27:PM
خاران میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز خاران سے 34  کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھرمیں طوفانی بارش، بجلی کا نظام درہم برہم،الرٹ جاری

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیااوروہ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سےباہر نکل آئے،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔