شادی کی تقریب،دلہن نے ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل،سب حیران رہ گئے

Jul 10, 2022 | 15:06:PM
شادی کی تقریب،دلہن نے ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل،سب حیران رہ گئے
کیپشن: دلہن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں اکثر شادی بیاہ کے موقع پر ایسے عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں جس میں کبھی دلہن کسی معمولی بات پر شادی سے انکار کردیتی ہے تو کبھی دلہا کسی بات کو تنازعہ بناکر منڈپ سے اٹھ کر چلا جاتا ہے۔ایسا ہی ایک تازہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش  کے شہر اٹاوہ میں  پیش آیا جہاں شادی کا ماحول اس وقت ہنگامہ خیز ہوگیا جب دلہن نے دو پھیرے مکمل  کرنے کے بعد شادی سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روی اور نیتو کی شادی کی تقریب جاری تھی اور دونوں ہندو رسوم کے مطابق 7 پھیرے لے رہے تھے لیکن اس وقت سب حیران پریشان رہ گئے جب دلہن نے دو پھیروں کے بعد شادی سے انکار کردیا،دلہن کے انکار نے دونوں اطراف کے بزرگوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

گھر والوں نے دلہن کو لاکھ سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ شادی کیلئے رضا مند نہ ہوئی۔ بعد ازاں لڑکے والوں نے پولیس سے رجوع کرلیا۔ 

یہ بھی پڑھیںہالی ووڈ سے بڑی خبر، اداکارہ ایمبر ہرڈ کا بھانڈا پھوٹ گیا