کولائج : ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستان ویمن کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دیدی

Jul 10, 2021 | 00:04:AM
کولائج : ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستان ویمن کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستان ویمن کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کولائج میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جواچھا ثابت نہ ہوا،اوپن بلے باز عائشہ ظفر8 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئیں، ان کے بعد جویریہ خان بھی 13 کے مجموعی سکور پر آﺅٹ ہو گئیں،پاکستان کی طرف سے منیبہ خان 37 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں ۔پاکستان کی پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 120 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز ویمن نے 121 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 32 ویں اوور میں مکمل کرلیااورمہمان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی،میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریزمیں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض سے ہاتھ ہو گیا