فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض سے ہاتھ ہو گیا

Jul 09, 2021 | 20:53:PM
 فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض سے ہاتھ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹر وہاب ریاض دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کھیلے بغیر ہی انگلینڈ سے واپس آگئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریول ایجنٹ نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ وہاب ریاض ورک ویزے کی بجائے وزٹ ویزے پر انگلینڈ گئے، وزٹ ویزے پر ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہ ملی۔ انگلینڈ سے وہاب ریاض کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ وہاب ریاض نے انگلینڈ کا ورک ویزہ اپلائی کر دیا، ورک ویزہ ملنے کے بعد دوبارہ انگلینڈ جائیں گے۔
فاسٹ باؤلرکا کہنا ہے کہ ٹریول ایجنٹ نے کہا انگلینڈ کا ورک ویزہ انگلینڈ ائیرپورٹ پر ملے گا جبکہ انگلینڈ جانے پر پتا چلا کہ ورک ویزہ پاکستان سے ملنا تھا۔ ویزے میں غلطی درست کرواکر واپس انگلینڈ جاؤں گا۔ وہاب ریاض نے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا تھی۔100 بالز کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے وہاب ریاض انگلینڈ گئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بلڈ کینسر میں مبتلا سابق اولمپین نوید عالم کی سنی گئی