آج زمین مشتری اور سورج ایک سیدھی لکیر میں آجائیں گے

Jan 10, 2026 | 13:08:PM
 آج زمین مشتری اور سورج ایک سیدھی لکیر میں آجائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج زمین ،مشتری اور سورج ایک سیدھی لکیر میں آجائیں گے۔
ماہرین فلکیات کےمطابق مشتری زمین کےقریب ترین مقام پرانتہائی بڑا اور روشن دکھائی دے گا،مشتری غروب آفتاب کےوقت طلوع ہوگااورپوری رات آسمان پر موجود رہےگا،پاکستان میں شام ساڑھے 6 سے صبح پونے 7 بجےتک اس کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کیلئے مشاورت شروع،آج اہم اعلان متوقع
سیارہ مشتری اس دوران سب سےزیادہ بڑا اور چمکدار دکھائی دےگا،آسمان صاف ہونےکی صورت میں مشتری آنکھ سے بھی واضح دکھائی دےگا،دوربین یا چھوٹی ٹیلی سکوپ سے دیکھنے پرمشتری کی پٹیاں بھی نظر آئیں گی،مشتری کے 4 بڑے چاند آئیو،یوروپا،گینیمیڈ اورکالسٹو بھی مشاہدے میں آئیں گے،سیارہ مشتری کا یہ شاندار فلکی مظاہرہ دوبارہ اگلے سال ہی دیکھنے کو ملے گا۔