موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کیلئے مشاورت شروع،آج اہم اعلان متوقع

Jan 10, 2026 | 11:44:AM
موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کیلئے مشاورت شروع،آج اہم اعلان متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کڑاکے کی سردی کے باعث موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق سردی میں شدت کے اضافے کے باعث موسم سرماکی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ متوقع ہے۔
بتایاجارہاہے کہ پنجاب حکومت نے سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئےتعلیمی اداروں میں بچوں کی چھٹیاں مزید ایک ہفتہ تک بڑھانے کے لئے مشاورت شروع کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافہ؟ 83فیصد شہریوں کی رائے سامنے آ گئی

مشاورت کے بعد آج ہی چھٹیاں بڑھانے کا اعلان متوقع ہے۔

ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی ہے کہ درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم والے اضلاع میں چھٹیاں بڑھادی جائیں،اس لئے 5 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم والے اضلاع میں 19 جنوری تک چھٹیاں بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان سے اضلاع کے درجہ حرارت کی تفصیلات مانگ لی  ہیں۔