موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافہ؟ 83فیصد شہریوں کی رائے سامنے آ گئی

Jan 10, 2026 | 11:04:AM
موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافہ؟ 83فیصد شہریوں کی رائے سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سردی اوردھندکی شدت میں اضافہ،وزیرتعلیم کاموسم سرماکی چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے والدین کی رائےلینےکاسلسلہ جاری ہے۔
ابھی تک 24 ہزار 756 شہریوں نے ووٹ کاسٹ کیا۔
زیادہ تر شہریوں نے چھٹیاں بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا۔
83فیصدشہریوں نے19جنوری کوسکول وکالج کھلنےکےحق میں ووٹ دیا۔
17فیصدشہریوں نے12جنوری سےسکول وکالج کھلنےکےحق میں ووٹ دیا۔
والدین نے کہا کہ خشک سردی پڑنےکی وجہ سےبچے بیمارہورہےہیں،بچوں کوسردی سےبچانےکیلئےمزیدایک ہفتہ کی چھٹیاں دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:برڈ فلو  نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ہزاروں مرغیاں تلف کرنے کا فیصلہ

علاوہ ازیں  ملک بھر میں شدیدسردی کی لہر  سے موسم ٹھنڈاٹھارہوگیا، ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 12ریکارڈ گیا،استور میں منفی 11 ،ہنزہ میں منفی 8 اورگلگت میں منفی 6ریکارڈ کیا گیا،کوئٹہ میں منفی 3،مری اورایبٹ آبادمیں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔

 لاہور،ملتان ،بہاولپور،سکھر ،دادود،نوابشاہ میں  درجہ حرارت 5اورحیدرآبادمیں 7 ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔

 دوسری جانب پنجاب ،سندھ اورخیبرپختونخواکے کئی علاقوں میں شدید دھند  سے موٹرویزکئی مقامات سے بند  کر دی گئی ،موٹروے ایم ون صوابی سے پشاو اورایم ٹو، ٹھوکرنیازبیگ سے بلکسرتک،موٹروے ایم تھری فیض پورسے سمندری اورایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بندکردی گئی، موٹروے ایم فائیوشیرشاہ سے سکھر اورلاہورسیالکوٹ موٹروے ایم الیون لاہورسے سمبڑیال تک بند ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، شہید بینظیرآباد، دادو، لاڑکانہ، ٹنڈوجام، موہنجوداڑو اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند متوقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایک ہی سال میں دو بار رمضان! فلکیاتی ماہرین نے حیران کن پیشگوئی کردی

 خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

 گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

   محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سردی متوقع ہے۔

  سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، لیہ، بھکر، نورپور تھل، ڈی جی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند کا امکان ہے۔