شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو بند کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان ارشد) شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، مختلف موٹر ویز کو بھی بند کر دیا گیا۔
لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 ،لاہور سے درخانہ ایم 3 ،موٹروے ایم 4،ایم11لاہورتاسیالکوٹ دھندکی وجہ سے بند کر دی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے،دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔
شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
مزید پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی