وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ،ن لیگ نےبڑا قدم اٹھا لیا

اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے اہم سماعت  کل لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی

Jan 10, 2023 | 18:47:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب, اعتماد , ووٹ ,معاملہ،ن لیگ ,بڑا قدم
کیپشن: ن لیگ کا لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ،اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے اہم سماعت  کل لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔

مسلم لیگ ن نے ارکان اسمبلی کو لاہور ہائی کورٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی،متحدہ اوپوزیشن کے ارکان اسمبلی لاہور ہائی کورٹ  جمع ہونگے،سماعت تک تمام ارکان اسمبلی عدالت موجود رہیں گے،تمام ارکان اسمبلی کو لاہور میں مقیم رہنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی،تمام ارکان اسمبلی عدالت کے بعد پنجاب اسمبلی پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  انجیکشن پیرا سٹ ’’ پیراسیٹامول ‘‘ غیر معیاری قرار 

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا تھا، پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر سکیورٹی سٹاف اور ن لیگ کے ارکان میں دھکم پیل ہوئی،  اسمبلی سکیورٹی سٹاف نے گیٹ داخلے کیلئے بند کر دیا، سرکاری ملازمین اور میڈیا کو بھی اسمبلی داخلے سے روک دیا گیا۔

خلیل طاہر سندھو نے گیٹ بند کرنے والا بٹن اپنے قبضے میں کرلیا، اسمبلی سکیورٹی سٹاف نے گیٹ کو دھکا دے کر بند کرنے کی کوشش کی گئی۔