انجیکشن پیرا سٹ ’’ پیراسیٹامول ‘‘ غیر معیاری قرار 

Jan 10, 2023 | 18:30:PM
 انجیکشن, پیرا سٹ, پیراسیٹامول, غیر معیاری, قرار 
کیپشن: انجیکشن پیرا سٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینٹرل ڈرگ لیبارٹری، ڈریپ نے انجیکشن پیرا سٹ ( پیراسیٹامول ) کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دیدیا۔ 

  پیرا سٹ 100 ایم ایل انجیکشن ، بیج نمبر CJ170 غیر معیاری ہے ، سٹینڈ فارما کا انجیکشن پیرا سٹ  ( پیراسیٹامول ) 100 ایم ایل غیر معیاری ہے ، انجیکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے  دیکھے جا سکتے ہیں ،20 نومبر 2022 کو تیار ہونے والے انجیکشن کی مدت 20 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ 

ڈریپ کی  متعلقہ پیراسٹ انجیکشن کے استعمال کو فوری استعمال روکنے کی ہدایت ،ڈریپ نے متعلقہ انجیکشن کے استعمال کو روکنے کیلئے الرٹ جاری کردیا۔ 

ڈریپ کا کہنا ہے کہ کمپنی  پیراسٹ انجیکشن فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھالے ،فارمیسی پر موجود متعلقہ انجیکشن کو واپس کمپنی کے حوالے کیا جائے،پیراسٹ  انجیکشن بیج نمبر CJ170 استعمال کرنے والوں کو بھی ہدایت جاری  کردی ہے،   پبلک متعلقہ انجیکشن کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں،اگر انجیکشن سے کسی بھی طرح کا مسئلہ ہو رہا ہے توڈاکٹر سے رجوع کریں ۔