خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں صرف مسیحی لکھنے پر پابندی عائد 

Dec 10, 2025 | 10:14:AM
خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں صرف مسیحی لکھنے پر پابندی عائد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں صرف مسیحی لکھنے پر پابندی عائد کر دی ۔
عدالت نے حکم دیاہے کہ خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں صرف کرسچن کی بجائے شہری لکھا جائے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ سیوریج ورکرز کو زہریلی گیسوں اور جان لیوا ماحول میں بغیر حفاظتی انتظامات چھوڑ دینا سنگین غفلت ہے،سیوریج ورکرز مشینی پرزے نہیں، انہیں مکمل حفاظتی سامان اور سہولیات دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور
عدالت نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے دو ماہ میں تفصیلی عمل درآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائیں۔