کوٹ ادو؛ لوڈر رکشہ بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا، بچہ جاں بحق، 10افراد ریسکیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر ڈوگر) کوٹ ادو میں سنانواں کے قریب تیزرفتار لوڈر رکشہ بےقابو ہوکر مظفرگڑھ کینال میں گر گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت لوڈر رکشے پر بچوں سمیت 14 سے زائد افراد سوار تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا،اب تک ایک بچہ واقعہ میں دم توڑ گیا ہےجبکہ 10 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تین افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں پریشانی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سنگدل ماں نے نومولود جڑواں بچوں کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر پھینک دیا