سنگدل ماں نے نومولود جڑواں بچوں کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر پھینک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سنگ دل ماں نے اپنے جڑواں نومولود بچوں کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر پھینک دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ سنگدلانہ واقعہ گجرات کے تھانہن صدر کے علاقے مدینہ سیداں میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون اپنے نومولود جڑواں بچوں (لڑکا اور لڑکی) کو ایک شاپنگ بیگ میں ڈال کر گلی میں پھینک کر چلی گئی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ادارے وہاں پہنچے اور دونوں بچوں کو ریسکیو کر کے چائلڈ پروٹیکشن گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا، جہاں بچوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچوں کو پھینکنے والی ماں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اس کو ٹریس کر کے حراست میں لے لیا اور اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرا دیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ کے شوہر نے دوسری شادی کر رکھی تھی، جس کے رنج میں اس نے اپنے دونوں نومولودوں کو پھینکا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر سستا ہو گیا