روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا

Aug 10, 2026 | 19:31:PM
روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 277.71 روپے سے کم ہوکر 277.70 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر  279.67 روپے پر آگیا جبکہ یورو 8پیسے اضافے  سے 323.98 روپے ، برطانوی پاؤنڈ  6 پیسے  اضافے سے  378.11 روپے پر آگیا    ۔

اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 1پیسے کم ہوکر 76.48 روپے اور سعودی ریال 4 پیسے اضافے سے 74.71 روپے پرآگیا۔

ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا،کے ایس ای 100 انڈیکس 119 پوائنٹس کمی سے 181310 پوائنٹس پر بندہوا،کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 182347 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچا،پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس 180820 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔

سٹاک مارکیٹ میں دن بھر اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار رہا،ابتدائی تیزی کے بعد مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ دیکھی گئی،اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، سابق وزیر اعظم اپنا پولنگ سٹیشن ہار گئے