آزاد کشمیر انتخابات : غیر سرکاری ، غیرحتمی نتائج موصول ،حلقہ 14غربی باغ سے عوامی دست و بازو کے ساجد عباسی کا میاب

Aug 10, 2026 | 19:19:PM
آزاد کشمیر انتخابات : غیر سرکاری ، غیرحتمی نتائج موصول ،حلقہ 14غربی باغ سے عوامی دست و بازو کے ساجد عباسی کا میاب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آزاد کشمیر میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ  جاری ہے۔

حلقہ ایل اے 14غربی باغ کے   مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی دست و بازو کے ساجد عباسی 40 ہزار 3 سو 9 ووٹ لیکر کامیاب  ہوگئے جبکہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان 19 ہزار 2 سو 34 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پولنگ اسٹیشن  گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے موصول غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق عوامی دست بازو کے چیئرمین سردار ساجد اقبال 219 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پی پی کے راجہ مبشر 109 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان صرف 84 ووٹ حاصل کر سکے۔

پولنگ اسٹیشن ہوتھلہ سے موصول غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق عوامی دست بازو کے چیئرمین سردار ساجد اقبال 228 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے ، مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان صرف 170 ووٹ حاصل کر سکے۔

پولنگ اسٹیشن  پتدر مستور سے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا جس کے مطابق عوامی دست بازو کے چیئرمین سردار ساجد اقبال 134 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے  جبکہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان صرف 49 ووٹ حاصل کر سکے۔

پولنگ اسٹیشن  گھوڑی کیئر سے موصول غیر حتمی ،غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق عوامی دست بازو کے چیئرمین سردار ساجد اقبال 123 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے ، مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان صرف 83 ووٹ حاصل کر سکے۔

ایل اے 15 وسطی باغ میں پولنگ اسٹیشن لوئر پچھوال کفل گڑھ  سے موصول غیر حتمی ، غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق  جماعت اسلامی  کے بریگیڈیئر ر محمد خان 76 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس 20 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

حلقہ ایل اے 16 شرقی باغ، 186 پولنگ سٹیشنز میں سے 16 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج  کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے قمر الزمان 2369 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ  مسلم لیگ ن کے سردار میر اکبر خان 2247 ووٹ کے ساتھ  دوسرے نمبر پرہیں۔

دھڑے خاص مردانہ پولنگ اسٹیشن پر سردار قمر الزمان کو 50 ووٹوں کی برتری حاصل رہی ، حلقہ شرقی باغ دھڑے خاص زنانہ پولنگ اسٹیشن  کے دوسرے  غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجے کے مطابق  پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار قمر الزمان 106 ووٹ لے کر آگے رہے، سردار میر اکبر مسلم لیگ ن کے امیدوار 63 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،  دھڑے خاص زنانہ پولنگ اسٹیشن پر سردار قمر الزمان کو 43 ووٹوں کی برتری حاصل رہی ۔

حلقہ ایل اے 14غربی باغ کے   مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی دست و بازو کے ساجد عباسی 40 ہزار 3 سو 9 ووٹ لیکر کامیاب  ہوگئے جبکہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان 19 ہزار 2 سو 34 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل 17حویلی کہوٹہ ،باغ 4  سے موصول ابتدائی 24 پولنگ سٹیشنز کے غیر ختمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصل راٹھور 5192 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے محسن عزیز 4964 ووٹ لے کر دوسرے نمبر  پر ہیں ۔

باغ کے  حلقہ ایل اے 15 وسطی باغ دھوندار بوائز پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ کے مطابق جماعت اسلامی کے بریگیڈیئر (ر) راجہ خان 487 ووٹ لے کر آگے ہیں ، پیپلز پارٹی کے سردار ضیاء القمر 92 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔

 مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس 61 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے، استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار 26 ووٹ حاصل کر سکے، دھوندار بوائز پولنگ اسٹیشن پر بریگیڈیئر (ر) راجہ خان کو واضح برتری حاصل ہے۔

ایل اے 17 کے   128پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے محسن عزیز21381ووٹ لے کے پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور 17107ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 15 وسطی باغ کے  216 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جس کے مطابق جماعت اسلامی کے بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد خان  4167 ووٹ لے کر آگے ہیں ، پاکستان پیپلزپارٹی کے ضیاء القمر 1206 ووٹ کے ساتھ دوسرے ، مسلم لیگ ن کے  مشتاق منہاس 987 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔

 حلقہ وسطی باغ ایل اے 15 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق  81 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوگئے ، جماعت اسلامی کے بریگیڈیئر محمد خان 8,783 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار ضیاء القمر 5,128 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس 4,611 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 16 شرقی باغ، 186 پولنگ سٹیشنز میں سے 16 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج  کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے قمر الزمان 2369 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ  مسلم لیگ ن کے سردار میر اکبر خان 2247 ووٹ کے ساتھ  دوسرے نمبر پرہیں۔

حلقہ ایل اے 14غربی باغ کے  164 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی دست و بازو کے ساجد عباسی 32 ہزار 2 سو 41 ووٹ لیکر آگے  ہیں جبکہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان 16 ہزار 2 سو 82 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبا زشریف کی ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت