پاکستان میں پہلی بار پیدائش پر بچےکا ڈیجیٹل اندراج، برتھ رجسٹریشن کی فیس ختم

Aug 10, 2025 | 14:28:PM
پاکستان میں پہلی بار پیدائش پر بچےکا ڈیجیٹل اندراج، برتھ رجسٹریشن کی فیس ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں پہلی بار نوزائیدہ کی پیدائش پر اس کا ڈیجیٹل اندراج کیا گیا۔

ترجمان چیف سیکرٹری سندھ کے مطابق حیدرآباد کے سرکاری ہسپتال میں بچے کی پیدائش پر اس کا ڈیجیٹل اندراج کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تونسہ شریف میں مبینہ طور پر تین بھائیوں کو زہر دیدیا، تینوں بچے جاں بحق 

چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ سندھ کے ہسپتالوں میں منصوبےکے تحت اندراج جاری ہے، 36 سرکاری اور 13 نجی ہسپتالوں میں برتھ رجسٹریشن شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ محکمہ صحت، نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے اور سندھ بھر میں برتھ رجسٹریشن کی تمام فیسیں ختم کر دی گئی ہیں۔