تونسہ شریف میں مبینہ طور پر 3بچوں کو زہر دیدیا گیا ، تینوں بھائی جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )تونسہ شریف میں مبینہ طور پر تین بھائیوں کو زہر دیدیا گیا، تینوں بچے ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
تونسہ شریف میں تین کمسن بھائیوں کو مبینہ طور پر زہر دیدیا گیا، تینوں بچے ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، کمسن بھائیوں کی نمازجنازہ دربار عالیہ سلیمانیہ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈی ایس پی تونسہ شریف سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:سیاحوں کیلئےبری خبر ، مارگلہ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ
تین کمسن بھائیوں کی المناک وفات پر ہر آنکھ اشکبار ہے، بچوں کی وفات پر باپ غم سے نڈھال ہے۔
بچوں کے والد نے الزام لگایا تھا کہ میرے مصعوم بچوں کو زہر دیا گیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق بچوں کی پراسرار ہلاکت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔