آپریشن سندور،معلوم ہی نہیں تھا پاکستان ایسا جواب دے گا؛بھارتی آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کیخلاف جنگ میں شکست خوردہ بھارتی فوج کے سربراہ کا ایک اور اعترافی بیان سامنے آگیا۔
بھارتی آرمی چیف اپیندر دویدی کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور بنا سوچے سمجھے شروع کیا گیا، ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ کرنا کیا ہے اور پاکستان کا ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے۔
بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کو شطرنج سے تشبیہہ دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ پاکستان ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے،آپریشن سندور سوچے سمجھے شروع کر دیا گیا، ہمیں علم ہی نہیں تھا کہ آپریشن سندور میں کیا کرنا ہے، بھارت پاکستان کے تباہ کن ردعمل سے بھی لاعلم تھا۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کیخلاف آپریشن سندور کا آغاز کیا گیااور بھارتی طیاروں نے بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں فضائی حملے کیے ،تاہم پاکستان ایئر فورس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے تھے،پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 10 مئی کو بھارتی ایئر بیسز، میزائلوں کے ڈپو اور دیگر فوجی تنصیبات کو فتح میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس میں بھارت کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑاتھا۔
بھارت نے جنگ ختم کرانے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیاجس کے بعد پاکستان نے امریکی صدر کی ثالثی کو قبول کرتے ہوئے جنگ روکنے کا اعلان کردیا تھا۔
بھارتی فوج اب تک اپنے نقصانات چھپاتی آئی ہے، گزشتہ روز بھارتی ایئر چیف نے جنگ کے تین ماہ بعد پہلی مرتبہ پاکستان کے 6 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھاتاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سائبر حملوں کاخطرہ نیشنل سرٹ نے39وزارتوں اوراداروں کو خط لکھ دیا
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے جنگ کے دوسرے ہی روز بھارت کے رافیل طیارے سے 5 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بھارتی طیارے تباہ کرنے کے ڈیجیٹل شواہد بھی پیش کیے تھے، جنگ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں پاکستان ایئر فورس کےایئروائس مارشل نے بتایا تھا کہ ہمارا سکور 0-6 ہے۔