میٹرک کے پوزیشن ہولڈرزمیں کل انعامات تقسیم کیے جائیں گے

Aug 10, 2023 | 13:18:PM
 میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کیلئے اچھی خبر، میٹرک میں 9 تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ صوبہ بھرکے142پوزیشن ہولڈرز کو انعامات ومیڈلز تقسیم کیے جائیں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کیلئے اچھی خبر، میٹرک میں 9 تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ صوبہ بھرکے142پوزیشن ہولڈرز کو انعامات ومیڈلز تقسیم کیے جائیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے، پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کو میڈلز دیئے جائیں گے۔

پہلی پوزیشن والے طالبعلم کو گولڈ میڈلز دیئے جائیں گے جبکہ دوسری کو سلور اور تیسری پوزیشن والے طالبعلم کو براؤنز میڈلز دیئے جائیں گے۔ پوزیشن ہولڈرز بچوں کو نایاب کتابوں کا سیٹ بھی تقسیم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: نئے ایس او پیز جاری،ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دستخط شدہ میرٹ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔ تقریب کل لاہور میں نجی  ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔