کراچی میں تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی 

Aug 10, 2023 | 12:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے ناگن چورنگی  سےرینٹ اے کار کے دفتر سے نوجوان کی لاش برآمد،دل دہلا دینے والے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ناگن چورنگی  کے قریب رینٹ اے کار کے دفتر سے نوجوان کی لاش برآمدہوئی تھی، جسے تحویل میں لیکر پولیس نے دکان مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ، اس دوران ایک ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک رات قبل بااثر افراد نے بہیمانہ تشدد کر کے نوجوان کی جان لی۔ 

یہ بھی پڑھیں:ملازمہ تشدد کیس ،نئے مدعی وکیل کی تیاری میں مہلت کی استدعا، جج کا دوٹوک جواب

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو کی مدد سے پولیس  نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ملزمان نے نوجوان کو بیلٹ اور سنوکر سٹکس کی  مدد سےبہیمانَہ تشدد کا نشانہ بنایا  اس دوران نوجوان درد سے چلاتا رہا اور معاف کر دینےکی منتیں کرتا رہا لیکن طاقت کے نشے سے چور افراد نے نوجوان کی ایک نہ سنی ۔ 

پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمان کے درمیان لین دین کا تنازعہ تھا، رینٹ اے کار کےدفتر میں بااثر افراد کی جانب سے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد کے دوران ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے، تشدد کے بعد ملزمان نوجوان کو دکان میں ہی بند کر کے چلے گئے جہاں وہ دم توڑ گیا۔