ملازمہ تشدد کیس ،نئے مدعی وکیل کی تیاری میں مہلت کی استدعا، جج کا دوٹوک جواب

Aug 10, 2023 | 12:13:PM
ملازمہ تشدد کیس ،نئے مدعی وکیل کی تیاری میں مہلت کی استدعا، جج کا دوٹوک جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد  میں گھریلو ملازمہ تشدد کیس  میں سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ۔

 تفصیلات کے مطابق سول جج کی اہلیہ کی جانب سے گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس میں  ملزمہ کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سیشن کورٹ اسلام آباد میں  سماعت ہوئی ، ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ملزمہ کی درخواست پر سماعت کی ، وکیل صفائی قاضی دستگیر اور مدعی وکیل فیصل جٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سدھو موسے والا قتل کیس، پولیس کو اہم کامیابی مل گئی

مدعی کی جانب سے نئے وکیل فیصل جٹ کا وکالت نامہ جمع کروا دیا گیا،وکیل مدعی کی جانب سے  کیس کی تیاری کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی گئی ، جج شائستہ کنڈی  نے کہا کہ آپ وقت لے لیں لیکن آج دلائل دیں،وکیل صفائی نے کہا کہ کچھ دستاویزات فراہم کرنے کیلئے درخواست دے رہا ہوں،سرگودھا میں جو ملزمہ کا رات 3 بجے میڈیکل ہوا اس کی رپورٹ چاہیے۔