کنگنا رناوت فلم’دھاکڑ‘کے بارے کیا خیالات رکھتی ہیں ۔۔؟

Aug 10, 2021 | 11:52:AM
 کنگنا رناوت فلم’دھاکڑ‘کے بارے کیا خیالات رکھتی ہیں ۔۔؟
کیپشن: (اداکارہ کنگنا رناوت (فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی آنیوالی فلم سے اپنا لک شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ’دھاکڑ‘ کا کردار ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق کنگنا رناوت ان دنوں فلم ’دھاکڑ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس دوران کنگنا نے فلم’دھاکڑ‘سے  ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’جیسا کہ شوٹنگ ختم ہونے والی ہے ، یہ ہمیشہ مجھ میں رہے گی ، فلم کے بعد بھی،وہ خود سے اوراپنے اندر کے شیطان سے آگے بڑھے گی‘‘۔
واضح رہے کہ فلم ’دھاکڑ‘ ایک جاسوسی تھرلر ہے۔فلم میں کنگنا اگنی نامی افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔اس فلم میں کنگنا کے علاوہ ارجن رامپال اور دویہ دتا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی سپنر شکیب الحسن نےٹی ٹوینٹی میں100 وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کر دیا