بنگلہ دیشی سپنر شکیب الحسن نےٹی ٹوینٹی میں100 وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کر دیا

Aug 10, 2021 | 11:33:AM
بنگلہ دیشی سپنر شکیب الحسن نےٹی ٹوینٹی میں100 وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: بنگلہ دیش کے سپن بالر شکیب الحسن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کے سپن بالر شکیب الحسن  نے ٹی20 انٹرنیشنل میں100 وکٹیں لےکر کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو پانچویں ٹی 20 میچ 60 رنز سے شکست دیدی ۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کر لی ۔ بائیں ہاتھ کے سپن گیند باز شکیب الحسن نے میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرکے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں بھی پوری کرلیں ۔ وہ پہلے سپن بالر ہیں جنھوں نے ٹی ٹوینٹی میں100 وکٹیں لیں اور 1000 رنز بھی بنائیں ہیں۔ انہوں نے چوتھی مرتبہ 4 وکٹیں لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا ۔ بنگلہ دیش نے میچ میں 122 رنز بنائے ، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 62 رنوں پر سمٹ گئی ۔

بنگلہ دیش کے 34 سالہ سابق کپتان شکیب الحسن کا یہ 84 واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ تھا۔ انہوں نے 21 کی اوسط سے 102 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے 4 وکٹیں 4 بار اور 5 وکٹیں ایک بار لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ انہوں نے 24 کی اوسط سے 1718 رنز بھی بنائے ہیں ، جس میں 9 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں دنیا میں صرف دو بالر ہی100 سے زائد وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں، جن میں سری لنکا کے فاسٹ بالر لاستھ ملنگا نے 107 وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر اور شکیب الحسن 102 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر  جبکہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹم ساؤتھی 99 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔ پاکستان کے شاہد آفریدی98وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان 95 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں ۔ 
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نمبر 1۔۔ ڈاؤن لوڈنگ میں فیس بک،انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو پیچھے چھوڑ دیا