مغوی کشمیری شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیلئے حکومت کو جمعہ تک کا وقت مل گیا

اگر وزیراعظم عدالت میں آ سکتا ہے تو سب آ سکتے ہیں ،اس سے بڑا تو کوئی نہیں، یقینی بنائیں کہ سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں،جسٹس محسن اختر کیانی

May 21, 2024 | 15:59:PM
مغوی کشمیری شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیلئے حکومت کو جمعہ تک کا وقت مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نےمغوی کشمیری شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیلئے حکومت کو جمعہ تک کا وقت دے دیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے ہیں کہ اگر وزیراعظم عدالت میں آ سکتا ہے تو سب آ سکتے ہیں ،اس سے بڑا تو کوئی نہیں، یقینی بنائیں کہ سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔

مغوی کشمیری شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی ۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے روسٹرم پر آکر احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی کروائی ،اٹارنی جنرل منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ احمد فرہاد کو ریکور کرینگے،  جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے یقینی بنانا ہے کہ اسلام آباد سے کوئی بندہ اٹھایا نہیں جائے گا،اگر بندہ ریکور نہیں ہو گا تو یہ ریاست کی ناکامی ہو گی۔

اٹارنی جنرل نے عدالت سے دو سے چار دن کا وقت مانگے لیا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت دو سے چار دن کا وقت دے میں یقین دہانی کرواتا ہوں،پجسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ پولیس نے کسی کا بیان قلمبند کیا ہے؟ ایس ایس پی نے بتایا کہ سینئر افسر موجود نہیں تھے ہمیں وزارتِ دفاع کے ذریعے تحریری بیان دیا گیا ہے،  جسٹس محسن اختر کیانی نے پھر پوچھا کہ جو بات انہوں نے بتائی ہے کیا وہ 161 کا بیان ہے؟پولیس کو پتہ ہے انہوں نے کیا کرنا ہے عدالت تفتیش میں مداخلت نہیں کریگی،سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش، سیکرٹری دفاع پیش نہ ہوئے۔

ضرورپڑھیں:کوئی پریس کانفرنس کرتا ہے کرتا رہے اُس سے کوئی فرق نہیں پڑتا:جسٹس محسن اختر کیانی

وکیل درخواست گزار  نے سوال اٹھایا کہ جب بھی سیکرٹری دفاع کو بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے، جسٹس محسن اختر کیانی  نے ریمارکس  دئیے کہ یہی چیز تو ختم کرنی ہے، عدالت کے بلانے پر سب پیش ہونگے، اگر وزیراعظم عدالت میں آ سکتا ہے تو سب آ سکتے ہیں اس سے بڑا تو کوئی نہیں، یقینی بنائیں کہ سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو جمعے تک کا وقت دے دیا،شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی ۔