سینئر ایرانی اداکارہ زری خوشکم انتقال کرگئیں

May 21, 2024 | 10:55:AM
سینئر ایرانی اداکارہ زری خوشکم انتقال کرگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران کی سینئر اداکارہ زری خوشکم 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زری خوشکم کی موت ایران کے دارالحکومت تہران میں جمعرات کو ہوئی، ان کی موت کی وجہ کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زری خوشکم مرحوم ایرانی فلم ساز علی حاتمی کی بیوہ تھیں، ان کی بیٹی لیلیٰ حاتمی بھی مشہور اداکارہ ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو تہران میں واقع قبرستان میں اپنے شوہر کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا،زری خوشکم نے تہران اور لندن سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد بطور اداکارہ 24 سالہ کی عمر میں اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر حادثہ۔۔۔ معذرت نہیں کریں گے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا