ٹک ٹاک نمبر 1۔۔ ڈاؤن لوڈنگ میں فیس بک،انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو پیچھے چھوڑ دیا

Aug 10, 2021 | 10:56:AM
ٹک ٹاک نمبر 1۔۔ ڈاؤن لوڈنگ میں فیس بک،انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک دنیا کی دیگرمشہور ایپس سے آگے نکل گئی، فیس بک سے سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزاز چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق2020 کے عالمی  ڈاؤن لوڈنگ سے متعلق سروے کے نتائج میں چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔  سوشل میڈیا سے متعلق پہلی تحقیقی رپورٹ شائع کرنے والے ادارے کےنئے اعداد و شمار جاری کےمطابق 2017 میں لانچ ہوئی ٹک ٹاک دنیا بھر کی مشہور ایپس سے آگے نکل گئی ہے، جن میں فیس بک اور اسکی ملکیت واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی ایپ ٹک ٹاک امریکا کی تمام ایپس کو انہی کے ملک میں بھی پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

 یاد رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔ بعض صارفین کے خیال میں ٹک ٹاک کے ساتھ شیئر کی گئی ذاتی معلومات محفوظ نہیں، لیکن پھر بھی اسکی مقبولیت میں روز نیا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے عالمی وبا کورونا کے دوران ٹک ٹاک ایپ ڈاون لوڈنگ میں امریکا اور یورپ میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق   کو سب سےزیادہ خطرہ  پولیس سٹیشنوں میں ہوتا ہے، چیف جسٹس آف انڈیا