جنگ کو بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، بلاول بھٹو کا سکائی نیوز سے انٹرویو

Apr 10, 2026 | 18:53:PM
جنگ کو بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، بلاول بھٹو کا سکائی نیوز سے انٹرویو
کیپشن: بلاول بھٹو کے سکائی نیوز سے انترویو کا یہ سکرین شوٹ سکائی نیوز کی یو ٹیوب پر موجود ویڈیو کلپ سے لیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جنگ کو بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔  یہ جنگ کوئی آپشن نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے یہ باتیں انگلینڈ کےنیوز چینل ادارہ سکائی نیوز کے ساتھ انٹرویو میں کہیں۔ 

بلاول بھٹو نے سوال کے جواب میں کہا،  "انٹرنیشنل کمیونٹی کے پاس پلان بی نہیں ہے۔ ہمارے پلان اے کو اس تنازعہ کے پرامن حل اور مزید مستقل امن کے حصول کی ضرورت ہے۔ جس طرح یہ تنازعہ چل رہا ہے اس نے ثابت کر دیا ہے کہ اس نوعیت کی جنگ، اس پیمانے کی جنگ کوئی آپشن نہیں ہے."

یہ بھی پڑھیں:  ایران امریکہ مذاکرات کا کامیاب آغاز، نائب صدر جے ڈی وینس بھی اسلام آباد کیلئے چل پڑے

بلاول بھٹو نے کہا کہ  اس جنگ کے نتائج پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ کی کوششوں کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی پر اتقاق کیا اوراس کی توثیق کی ہے۔ ایران کے10 نکاتی فارمولے کو مذاکرات کی بنیاد بنایا گیا ہے،البتہ، بلاول بھٹو نے بتایاکہ   ایران کے کچھ نکات پر  اختلاف رائے موجود ہے۔

بلاول نے بتایا کہ  ایران میں بمباری اور خطے میں ایران کی جوابی کارروائیاں رک چکی ہیں۔   پاکستان کو امید ہے کہ اعتماد سازی کے خلا کو پُر کیا جا سکے گا۔

انہوں نے تاسف کے ساتھ کہا، حالیہ تنازعہ سےانسانی جانوں کے ضیاع اورعالمی معیشت پر بھی اثر پڑ رہاہے۔

نوبل امن انعام کی نامزدگی کے سوال اور افواہوں پر بلاول بھٹو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح "انعام"  نہیں بلکہ خطہ میں پائیدار امن کا قیام ہے۔

بلاول نے زور دیا کہ عالمی برادری کے پاس "پلان بی" کی گنجائش نہیں ہے، ہمیں ہر صورت میں "پلان اے" یعنی امن کو ہی کامیاب بنانا ہوگا۔