ایران امریکہ مذاکرات کا کامیاب آغاز، نائب صدر جے ڈی وینس بھی اسلام آباد کیلئے چل پڑے

Apr 10, 2026 | 18:12:PM
 ایران امریکہ مذاکرات کا کامیاب آغاز، نائب صدر جے ڈی وینس بھی اسلام آباد کیلئے چل پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے کامیاب آغاز کے ساتھ امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس خود بھی اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے۔جے ڈی وینس علی الصبح پاکستان پہنچیں گے  ۔

نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کے لئے پہلے سے اسلام آباد میں موجود اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 

جے ڈی وینس نے اسلام آباد کے لئے روانہ ہونے کی غرض سے اپنے خصوصی طیارے میں بیٹھنے سے پہلے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ  پاکستان روانہ ہونے سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے واضح ہدایات دی ہیں۔ 

 نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں ۔ انہوں نے کہا، اگر ایرانی کھلے دل سے مذاکرات کریں گے تو ہم بھی تیار ہیں ۔ہم  تعمیری گفتگو کے خواہاں ہیں ۔ امید کرتے ہیں کہ بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھے گی ۔۔